میری Ù…Ø+بت بہت عجیب ہے
کوئی ہجر نہیں
کوئی وصل نہیں
کوئی دید کا ارماں نہیں
کسی کہی ان کہی کا گماں نہیں
نہ چاندنی راتوں کو جاگنا
نہ دن کو جلوتوں میں کھوئے کھوئے رہنا
نہ بیکراں سمندر ہے آنکھوں میں
نہ اظہار کے ، اقرار کے جھمیلوں میں
میری Ù…Ø+بت ایسی ہے کہ بس
"تو" جب نظر آجائے تو
تیری اک نظر
مجھ پہ اٹھے یا نہ اٹھے
تیری اس نظر میں بندھ جانا
تیری خاموشی پہ کھٹک جانا
تیری ہنسی میں ہنس دینا
تیری تڑپ پہ تڑپ جانا
میری Ù…Ø+بت بس ایسی ہے....!!